امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےملاقات میں شام اور یمن کے بحران ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں شام اور یمن کے بحران سمیت
سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جان کیری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف ، وزیردفاع محمد بن سلمان اور وزیرخارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی ۔
امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں جان کیری نے زور دیا کہ شام اور یمن کے بحران کو ختم کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔